آر پی او بنوں دار علی خٹک اور ڈی پی او سید خالد ہمدانی کی زیر نگرانی ہوائی فائرنگ کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے مثبت نتائج سامنے آگئے

بدھ 28 جون 2017 19:20

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) آر پی او بنوں دار علی خٹک اور ڈی پی او سید خالد ہمدانی کی زیر نگرانی ہوائی فائرنگ کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے اور ضلع بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد نے چاند رات اور عید کے ایام میں ہوائی فائرنگ سے اجتناب کیا تاہم کئی علاقوں میں اکا دکا واقعات رونما ہوئے پولیس نے ہوائی فائرنگ کے سد باب کے لئے نہ صر ف عوامی مقامات پر بڑے بڑے بینرز لگائے تھے بلکہ علماء کرام، مشران علاقہ اور مختلف تنظیموں کی خدمات حاصل کی تھیں بلکہ ضلع بھر میں ہوائی فائرنگ کے نقصانات سے عوام کو آگاہ کرنے کے لئے بھرپور مہم چلائی تھی اس کے علاوہ ٹریفک کے موثر نظام کی بدولت ماضی کے مقابلے میں کم حادثات رونما ہوئے یہاں ایک مقامی پولیس اہلکار نے بتایا کہ پولیس نے عید کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے پر کوئی ایک درجن سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ڈی پی او سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پرچاند رات اور عید کے دنوں* میں ہوائی فائرنگ روکنے کے لئے پولیس ضلع بھر میں مصروف رہی جس کی بدولت ماضی کے مقابلے میں امسال ہوائی فائرنگ کے کم واقعات رونما ہوئے یہاں ایک مقامی پولیس اہلکار نے بتایا کہ مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کا ارتکاب کرنے پر پولیس نے متعدد افراد بشمول شفیع، یونس، اسلم، نوید، گوہر ایوب، ساجد، جاوید، شاکر اللہ، قدرت اللہ اور فضل کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :