چنیوٹ:غیرت کے نام پر شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا

بدھ 28 جون 2017 19:21

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) غیرت کے نام پر شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے نواحی علاقہ چک نمبر209میں گزشتہ روز ملزم ممتاز نے شک کی بنا پر طیش میں آکر اپنی بیوی صائمہ بی بی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ملزم کو مقتولہ کے کردار پر شک تھا جس کی بنا پر ملزم نے اپنی بیوی کو قتل کیا لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی چنیوٹ پولیس نے ملزم گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :