اسلام آباد:عیدالفطرکے روز موٹرسائیکل سوار تین افراد نے معمولی تلخ کلامی پر ماں بیٹے کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا

بدھ 28 جون 2017 19:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) عیدالفطرکے روز موٹرسائیکل سوار تین افراد نے معمولی تلخ کلامی پر ماں بیٹے پر فائرنگ شروع کردی جس سے خاتون زخمی ہوگئی۔پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

مدعی مقدمہ آصف محمود نے آبپارہ پولیس کوبتایاکہ عیدالفطرکے روز مدعی اپنی والدہ سلمیٰ بی بی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سیکٹر جی سیون تھری فورسے گزررہاتھاکہ رش کی وجہ سے مدعی کا موٹرسائیکل ایک دوسرے موٹرسائیکل سے معمولی ساٹکرایاجس پر اس موٹرسائیکل پر سوار تین افراد نے مدعی کوبرابھلاکہتے ہوئے روک لیااورفائرنگ شروع کردی۔جس سے مدعی کی والدہ گولی لگنے سے زخمی ہوگئی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :