کامونکی:درگاہ پور میں عید گاہ کے باہر فائرنگ ، نوجوان قتل

بدھ 28 جون 2017 19:40

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) درگاہ پور میں عید گاہ کے باہر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا گیا ۔گائوں کے لوگ نماز عید کے بعد گھروں کو جانے کیلئے نکلے تو گیارہ افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے مزمل علی ہلاک اور اُسکا چچا شدید زخمی ہوگئے۔دونوں گروپوں کے درمیان چند ماہ قبل جھگڑا ہوا تھا جس کی رنجش ملزم پارٹی نے دل میں رکھی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نواحی گائوں درگاہ پور میں عید الفطر کی نماز کی ادائیگی کے بعد لوگ ایک دوسرے کوگلے مل کر گھروں کو جانے کیلئے نکلے تو ملزمان اسلم،صغیر وغیرہ نے رفیق خان گروپ پر اندھا دھند فائرنگ کردی گائوں کے لوگ جانیں بچانے کیلئے بھاگ کھڑے ہوئے ۔فائرنگ سے مزمل علی اور شوکت علی شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر مزمل علی زخموں کی تابہ نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ شوکت علی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔صدر پولیس نے مقدمہ نمبر314/2017زیر دفعہ302/324/149/148ت پ درج کرلیا ہے ۔تاہم کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :