ایک مہینے میں برنگ ڈگری کالج پر کام شروع نہ ہوا تو گورنر ہائوس پشاور کا گھیرائو کریں گے

باجوڑایجنسی کے برنگ قبائل کی حکومت کو دھمکی

بدھ 28 جون 2017 20:11

باجوڑ ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) باجوڑایجنسی کے برنگ قبائل نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ایک مہینے کے اندر اندر برنگ ڈگری کالج پر کام شروع نہ ہوا تو وہ گورنر ہائوس پشاور کا گھیراو کریں گے ۔ برنگ میں منظور ہونیوالے ڈگری کالج کے بلڈنگ پر فوری طورکام شروع کیاجائے کیونکہ برنگ میں تعلیمی سہولیات کا فقدان ہے۔

برنگ تخت ٹنل منصوبے پر کام شروع کرکے برنگ کو سی پیک میں شامل کیاجائے ۔ یہ مطالبہ برنگ قبائل کے مشران اور عوام نے بدھ کے باجوڑایجنسی کے تحصیل برنگ علاقہ میمولہ میں برنگ قبائل کے سرکردہ رہنماء اور سابق امیدوار قومی اسمبلی گل داد خان کے قیادت میں ایک احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے برنگ قبائل کے سرکردہ رہنماء اور پی ٹی آئی کے سابق امیدوار قومی اسمبلی گل داد خان اور دیگر مشران نے کہا کہ برنگ قبائل نے ہمیشہ حکومت کا ساتھ دیاہے اور پولیٹیکل انتظامیہ کیساتھ ہر مشکل وقت میں تعاون کیاہے لیکن اس کے برعکس حکومت نے برنگ قبائل کے مسائل حل نہیں کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحصیل برنگ ایجنسی کا ایک انتہائی پسماندہ علاقہ ہے اور یہاں پر زندگی کے بنیادی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ انھوں نے پولیٹیکل ایجنٹ سے مطالبہ کیا کہ برنگ میں منظورہونیوالے ڈگری کالج کے بلڈنگ کے تعمیراتی کام کا جلد از جلد آغاز کیاجائے اور علاقے میں مزید سکولوں کا قیام عمل میں لایاجائے کیونکہ برنگ میں تعلیمی سہولیات کا فقدا ن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برنگ ڈگری کیلئے مفت زمین دینے کے باوجود بھی کالج پر کام نہ ہوسکا ۔مشران نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخواہ کی ہدایت کے باوجودبھی برنگ تخت ٹنل فزیبلٹی پر کام شروع نہ ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا نی18اپریل 2016؁ء کو دورہ باجوڑایجنسی کے موقع پر باجوڑایجنسی کے پہاڑ برنگ تخت مقام پر ٹنل کے تعمیر کا اعلان کرکے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی تھی کہ تخت ٹنل کے فزیبلٹی رپورٹ جلد تیار کی جائے ۔

مگر ایک سال گزرنے کے باوجود بھی فزیبلٹی رپورٹ پر کام شروع نہ ہوسکا۔ اور ایک با ر پھر فاٹا سیکرٹریٹ کے حکام نے گورنر کے احکامات نظر انداز کردئیے ہیں۔ مشران اور عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ برنگ تخت ٹنل منصوبے کو عملی جامہ پہنایاجائے اور فزیبلٹی رپورٹ پر کام شروع کیاجائے تاکہ لوگوں کو آمدورفت میں آسانی پیدا ہوجائے اور مذکورہ منصوبے سے یہاں کے عوام کے سفری مشکلات ختم ہوسکیں گی ۔

مقررین نے کہا کہ علاقے میں سکولز اور سڑکیں نہ ہونے کیوجہ سے عوام کو سخت مشکلات کاسامنا ہیں ۔انہوں نے کہا کہ برنگ ہسپتال میں سٹاف کی غیر حاضریوں کا نوٹس لیاجائے ۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ سالانہ ترقیاتی فنڈ میں برنگ کو ذیادہ فنڈز دیئے جائیں کیونکہ برنگ انتہائی پسماندہ اور دورافتادہ علاقہ ہے او ریہاں پر لوگ انتہائی غربت کے نیچے زندگی گزارہے ہیں ۔

مقررین نے کہا کہ باجوڑایجنسی کے تحصیل برنگ انتہائی پسماندہ اور دورافتادہ علاقہ ہے جہاںا کثریت لوگ انتہائی غربت کے نیچے زندگی گزارہے ہیں لیکن حکومت نے اس علاقے کی ترقی کیلئے کوئی خاص اقدامات نہیں اُٹھائے۔برنگ قبائل کے مشران اور عوام نے دھمکی دیتے ہوئے حکومت کو خبردار کیاہے کہ اگر ان کے مطالبات منظور نہ کی گئی تو وہ گورنر ہائوس کا گھیرائو کریں گے۔

متعلقہ عنوان :