مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر کے پلازہ کے مالک کو قتل کر دیا

بدھ 28 جون 2017 20:50

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2017ء) مذہبی جماعت کے مقامی رہنما کے بھائیوں نے گرفتار کروانے کے تنازعہ پر اندھا دھند فائرنگ کر کے پلازہ کے مالک کو قتل کردیا۔ پولیس نے مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رحمان کالونی کے رہائشی نجی پلازہ کے مالک حاجی یوسف کو عیدکے پہلے روز ملزمان نے ڈیرہ سے نکلتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تھانہ سبزی منڈی پو لیس نے نعش کو ضروری کاروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر کے مقتول کے بیٹے اویس کی مدعیت میں مذہبی جماعت کے مقامی رہنما زاہد حبیب اسکے بھائیوں شاہد اور شکیل کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :