جے آئی ٹی کا طریقہ کار نا قابل فہم ہے ، بار بار وزیر اعظم کے اہل خانہ کی طلبی سے ظاہر ہو گیا کہ جے آئی ٹی غیر جانبدار نہیں ‘ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ایسا طرز عمل اختیار نہ کیا جائے جس سے شکوک و شبہات پیدا ہوں

مسلم لیگ (ن ) میٹرو پولٹن راولپنڈی کے سیکریٹری جنرل حاجی پرویز خان کا بیان

بدھ 28 جون 2017 21:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن ) میٹرو پولٹن راولپنڈی کے سیکریٹری جنرل حاجی پرویز خان نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کا طریقہ کار نا قابل فہم ہے ، بار بار وزیر اعظم پاکستان کے اہل خانہ کی طلبی سے ظاہر ہو گیا ہے کہ جے آئی ٹی غیر جانبدار نہیں ، انہوں نے کہاکہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ایسا طرز عمل اختیار نہ کیا جائے جس سے شکوک و شبہات پیدا ہوں ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے ملک کی دیوالیہ معیشت کو استحکام دے کر پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کی ریل پیل کر دی ہے ، ملک میں جمہوری حکومت کامیابی کے ساتھ قومی منصوبوںکوپائیہ تکمیل تک پہنچا رہی ہے اور پاکستان تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شمار ہو رہا ہے لیکن ان حالات میں ملک دشمن عناصر پاکستا ن میں ترقی کے عمل کو سبو تاژ کرنے کے در پے ہیں۔

(جاری ہے)

حاجی پرویز خان نے کہاکہ پھلتا پھولتا پاکستان دشمنوں کی آنکھ میں کانٹے کی طرح چبھ رہا ہے اور وہ نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کرے ، کامیابی کے ساتھ جمہوری عمل مکمل ہو اور عوامی مسائل حل کرنے کے لئے موجوودہ حکومت اپنا ایجنڈا مکمل کر سکے۔ انہوں نے کہاکہ وقت ثابت کرے گا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خلاف سازشوں کا مقصد محض پاکستان میں معاشی ترقی کا عمل روکنا تھے اور مخالفین اپنے ان منفی ہتھکنڈوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ عید الفطر کے موقع پر تعطیلات کے دوران شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے کیے جانے والے خصوصی انتظامات کے جائزہ کے لیے اسلام آباد کے میئر کا دورہ۔

متعلقہ عنوان :