سکھرڈویژن میں گرمی کا زور ٹوٹ گیااور موسم خوشگوار ہو گیا

بدھ 28 جون 2017 21:40

سکھر۔28جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2017ء) سکھراور اسکے گردو نوح سمیت ڈویژن کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز ہونیوالی بارشوں اور چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں کے نتیجہ میں گرمی کا زور ٹوٹ گیااور موسم خوشگوار ہو گیا،گزشتہ رو ز سکھر ڈویژن میںمون سون کی بارشوں کے آغا ز میں سکھرسمیت مختلف مقامات پر تیز بارش ہوئی جس کے باعث جل تھل ہو گیا، وقفہ وقفہ سے تیز تھنڈی ہواؤں کیساتھ ہونیوالی بارش کے نتیجہ میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا، لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی ، تفریح گاہوں کا رخ کیا اور خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہوئے،بارش کے پانی کے نتیجہ میں سڑکوں قومی شاہراہ اور انڈس ہائی وے پر پھسلن کے نتیجہ میں ٹریفک کی رفتار اور روانی میں خلل پڑا، جبکہ بعض مقامات پر ٹریفک حادثات رونما ہوئے، محکمہ موسمیات اورایس ڈی ایس ایم نے آئندہ تین روز تک کیلئے مذید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

سکھر میں بارش کے باعث متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں جس کے بعد بجلی کی فراہمی معطل رہی۔

متعلقہ عنوان :