لاڑکانہ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں گذشتہ شب مون سون بارشوں کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا

بدھ 28 جون 2017 22:10

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) لاڑکانہ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں گذشتہ شب مون سون بارشوں کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے، تیز ہواؤں کے ساتھ پڑنی والی بارشوں کے باعث شہر کے اہم شاہراؤں اور متعدد گلیوں میں بارشوں کا پانی جمع ہوگیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اور میونسپل عملے کی جانب سے بارشوں کا پانی نیکال نہ کرنے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بارشوں کے بعد سیپکو کی جانب سے گنجان آبادیوں میں 12 سے 18 گھنٹوں کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی گئی جس کے باعث شہریوں کو دہرے عذاب میں مبتلا ہوگئے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ چند روز میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا جس کے لیے شہریوں کو تمام تر انتظامات کرنے کے ہدایات بھی جاری کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی امکانی نقصانات سے بچا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :