نیٹو افغانستان میں جنگی مشن کے اختتام کے ڈھائی برس بعد دوبارہ اپنے فوجی کابل میں تعینات کرنے کا خواہش مند

جمعرات 29 جون 2017 13:56

نیٹو افغانستان میں جنگی مشن کے اختتام کے ڈھائی برس بعد دوبارہ اپنے ..
برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2017ء) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو افغانستان میں جنگی مشن کے اختتام کے ڈھائی برس بعد دوبارہ اپنے فوجی کابل میں تعینات کرنے کا خواہش مند ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی دفاعی اتحاد نیٹو افغانستان میں جنگی مشن کے اختتام کے ڈھائی برس بعد دوبارہ اپنے فوجی افغانستان میں تعینات کرنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے کوئی فیصلہ برسلز میں ہونے والے نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں سامنے آ سکتا ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ نیٹو اتحاد مزید کتنے فوجی افغانستان میں تعینات کرنا چاہتا ہے۔ دو ہفتے قبل ہونے والے اجلاس میں نیٹو کے انتیس رکن ممالک میں سے پندرہ نے افغانستان کے حوالے سے نئی حکمت عملی میں شامل ہونے کا عندیہ تھا۔ ان میں برطانیہ اور ڈنمارک بھی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :