امریکا کے نیٹو اتحادی دفاعی اخراجات میں اضافہ متوقع ہے، اتحاد نیٹو

جمعرات 29 جون 2017 15:27

امریکا کے نیٹو اتحادی دفاعی اخراجات میں اضافہ متوقع ہے، اتحاد نیٹو
واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) امریکا کے نیٹو اتحادی دفاعی اخراجات میں اضافہ پر غور کریں گئے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے جنرل سیکرٹری ڑینس اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شدید دباؤ کی وجہ سے نیٹو اتحاد کے یورپی ارکان اور کینیڈا رواں برس دفاعی اخراجات میں متوقع طور پر نمایاں اضافہ کرنے پر رضامند ہو جائیںگے ۔

(جاری ہے)

مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے جنرل سیکرٹری کے مطابق اس حوالے سی29 رکنی اتحاد کے آئندہ جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں فیصلہ متوقع ہے۔ واضح رہے کہ نیٹو ممالک کے وزرائے دفاع کے اجلاس سے پہلے روس نے یورپی ممالک کے بڑھتے ہوئے دفاعی بجٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :