ٹنل فارمنگ کے ذریعے سردیوں کی سبزیاں گرمیوں میں بھی اگائی جا سکتی ہیں ،زرعی ماہرین

جمعرات 29 جون 2017 17:40

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ ٹنل فارمنگ سے کسان اپنی پیداوار دوگنی کر سکتے ہیںجبکہ اس ٹیکنالوجی کے باعث کم سے کم پانی استعمال کر کے بے موسمی سبزیاں بھی اگائی جا سکتی ہیں، انہوں نے بتایا کہ ٹنل فارمنگ کے فروغ کیلئے کاشتکاروں ، کسانوں اور زمینداروں کو زرعی تعلیم و تربیت کی فراہمی کی اشد ضرورت ہے کیونکہ اس کے بغیر 100فیصد ہدف کا حصول ممکن نہ ہو سکتا ہے ،انکا کہنا تھا کہ محکمہ زراعت کے اشتراک سے تربیتی پروگرام کے اجراء کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیںتاکہ کاشتکاروں کو یہ بتایا جا سکے کہ ٹنل فارمنگ سے کس طرح زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے ، انہوں نے بتایا کہ ٹنل فارمنگ بہترین اور جدید ٹیکنالوجی ہے جس سے پیداوار میں اضافہ ، بے موسمی سبزیوں کے حصول سمیت ایک سیزن سے بھی کم عرصہ میں سرمایہ کاری کے جوابی فائدہ کا حصول ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :