وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے برادر نسبتی سینیٹر آغا شہباز درانی کی وفات پر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ودیگر کا اظہارتعزیت

جمعرات 29 جون 2017 23:51

کوئٹہ۔29جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے برادر نسبتی سینیٹر آغا شہباز درانی کی وفات پر جمعرات کے روز سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، صوبائی مشیر جنگلات عبیداللہ جان بابت، نیشنل پارٹی کے رہنما میر طاہر بزنجو ،صوبائی وزیر میر اظہار حسین کھوسہ، جے یو آئی قلات کے امیر مولانا محمود شاہ، مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ قبائلی ، سیاسی و سماجی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔