اداکار عامر خان نئی فلم میں بھارتی خلاء باز راکیش شرما بنیں گے

جمعہ 30 جون 2017 12:42

اداکار عامر خان نئی فلم میں بھارتی خلاء باز راکیش شرما بنیں گے
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2017ء) اداکار عامر خان خلاء باز راکیش شرما کی سوانح عمری پر مبنی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار سدھارتھ رائے کپور نے حال میں اپنی پروڈکشن کمپنی رائے کپور لانچ کی ہے جس کے بینر تلے بھارتی خلاء باز راکیش شرما کی سوانح عمری پر مبنی فلم بننے جا رہی ہے،لانچ تقریب میں اس بات کا بھی اعلان کیا گیا ہے کہ فلم میں عامر خان مرکزی کردار ادا کریں گے ،فلم کی ہدایات مہیش مہتائی دے رہے ہیں،فلم کی عکسبندی کا آغازآئندہ سال جنوری سے ہو گا۔