سردیوں کا موسم میرا پسندیدہ ہے اپنی فٹنس پر بڑی توجہ دیتی ہوں‘ماڈل سائرہ کبیر

جمعہ 30 جون 2017 14:31

سردیوں کا موسم میرا پسندیدہ ہے اپنی فٹنس پر بڑی توجہ دیتی ہوں‘ماڈل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جون2017ء) اداکارہ وماڈل سائرہ کبیر نے کہا ہے کہ سردیوں کا موسم میرا پسندیدہ ہے اپنی فٹنس پر بڑی توجہ دیتی ہوں‘میں زندگی کوبھرپور طرح سے گزارنے کی عادی ہوں‘شوبز میں آگے بڑھانے کیلئے شارٹ کٹ نہیں محنت کا راستہ ہی اپنائوں گی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سائرہ کبیر نے کہا کہ میں نے اپنے فنی کیریئرکاآغاز ٹی وی کمرشل سے کیا جس نے مجھے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا میں سکول و کالج میں لائق سٹوڈنٹس میں شمار ہوتی ۔انہوں نے کہا کہ والدین نے چھوٹی عمر میں میری شادی کردی میر ے شوہر محبت کرنے والے شخص ہیں میری تمام توجہ ٹی وی ڈراموں اور ٹی وی کمرشل پر مرکوز ہے بے شمار فلموں کی آفرز آتی ہیں مگر میرا فلم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :