صنعتی شعبہ کیلئے 10گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ خوش آئند ہے‘خلدون جاوید ملک

جمعہ 30 جون 2017 14:57

صنعتی شعبہ کیلئے 10گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ خوش آئند ہے‘خلدون جاوید ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2017ء) چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن خلدون جاویدملک نے صنعتی شعبہ کیلئے 10گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک میںانڈسٹریز کیلئی10گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ پروگرام سے صنعتی پہیہ بند ہونے سے لاکھوں مزدور بے روزگاری کا شکا ر ہوئے اور 10 گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ سے قبل از وقت کیے گئے معاہدے پائیہ تکمیل تک نہ پہنچنے سے صنعتکاروں کو بے پناہ مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر شفیق اے نقی ،وائس چیئرمین میاں شہریار علی کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ صنعتی ترقی کیلئے توانائی بحران کا خاتمہ ازحد ضروری ہے اور صنعتی شعبہ کو اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی جائے ۔

(جاری ہے)

خلدون جاوید ملک نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے دیگر منصوبوں کے ساتھ ساتھ کالا باغ ڈیم منصوبہ پر بھی کام کا آغاز کیا جائے کیونکہ یہ واپڈا کے قابل عمل اور جلد مکمل ہونے والے منصوبوں میں شامل ہے جس سی3600میگا واٹ اڑھائی روپے یونٹ والی سستی بجلی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دریائوں میں زراعت کے لیے بھی سارا سال پانی دستیاب رہے گا زراعت ترقی کرے گی تو صنعتوں کو وافر خام مال دستیاب ہوگا جس سے زراعت و صنعت دونوں ترقی کرینگے۔

اس لیے اس منصوبہ پر فی الفور کام کا آغاز کیا جائے تاکہ صنعتوں کو سستی اور وافر بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :