Live Updates

ایس ای سی پی ٹمپرنگ الزام میں تاریخ تبدیلی والا معاملہ کھودا پہاڑ نکلا چوہاکے مصادق ہے، طلال چودھری

چودھری شوگر مل کیس کا ریکارڈ تبدیل نہیں ہوا ، بند کیس کی تاریخ میں تبدیلی سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، مریم نواز کو طلب کرنے پر صرف انتقام کی بو آتی ہے، وٹس ایپ کال اور ایس ای سی پی ریکارڈ چوری سے متعلق دونوں خبروں کی تحقیقات ہونی چاہیے مخالفین اب فیس سیونگ کر رہے ہیں،ہر چیز افشا ہونی چاہیے انصاف دونوں اطراف کو سن کر ہونا چاہیے، مسلم لیگ نواز کے راہنماء کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 30 جون 2017 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جون2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وٹس ایپ کال اور ایس ای سی پی ریکارڈ چوری سے متعلق دونوں خبروں کی تحقیقات ہونی چاہیے ، ٹمپرنگ چودھری شوگر مل کیس کے ریکارڈ میں نہیں ہوئی بلکہ صرف تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے مریم نواز کو طلب کرنے پر صرف انتقام کی بو آتی ہے جس نے بھی غیر قانونی کام کیا ہے اسے سزا ملنی چائیے نجی ٹی وی پراگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ جے آئی ٹی والے اس نقطے پر آگئے ہیں کہ حکمرانوں کی ہر چیز میں کوئی نہ کوئی بات ڈھونڈی جائے جے آئی ٹی کو کچھ نہیں ملا مخالفین اب فیس سیونگ کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ تاریخ بھی تب تبدیلی کی گئی جب پانامہ کیس سپریم کورٹ میں نہیں چل رہا تھا نہ ہی جے آئی ٹی کا کوئی وجود تھا ۔

(جاری ہے)

طلال چودھری نے کہا کہ وٹس ایپ اسٹوری درست ثابت ہو جائے توجے آئی ٹی کی تشکیل متنازع ہو جائے گی جے آئی ٹی نے ابھی تک نہیں بتایا کہ حسین نواز کی تصویر سوشل میڈیا پر کس نے دی آج تک اس مجرم کا نام نہیں بتایا گیا ایس ای سی پی اسٹوری شریف فیملی کی باتوں کی تائید ہے کہ شریف فیملی نے آج تک کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا اگر کوئی یہ مانتا ہے کہ تاریخ تبدیل کی گئی تو اسے یہ بھی مان لینا چاہیے کہ شریف فیملی نے کوئی منی لانڈرنگ نہیں کی ۔

شریف فیملی پر منی لانڈرنگ کے حوالے سے لگنے والے تمام الزامات غلط تھے ۔ شریف فیملی کے سارے کاروبار قانونی تھے ۔ ایک چیز مان لی جائے اور دوسری نہ مانی جائے اب ایسا نہیں چلے گا ۔ ان کا کہنا تھا وٹس ایپ اسٹوری کی تحقیق تک جے آئی ٹی کی تشکیل کے قانونی اور اخلاقی ہونے پر سوالیہ نشان آتا ہے ۔ جے آئی ٹی کے اخذ کردہ نتائج بھی سوالیہ نشان ہوں گے ۔

حسین نواز کے جے آئی ٹی پر لگائے گئے الزامات درست ثابت ہو رہے ہیں ۔ طارق شفیع کے الزامات کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے ایس ای سی پی ٹمپرنگ الزام میں تاریخ تبدیلی والا معاملہ کھودا پہاڑ نکلا چوہاکے مصادق ہے ۔ ہر چیز افشا ہونی چاہیے ۔ انصاف دونوں اطراف کو سن کر ہونا چاہیے ۔ مرضی کے چوروں کو پکڑنے اور خود چور ثابت ہونے کو چھپانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ۔

ایس ای سی پی ریکارڈ میں تاریخ میں تبدیلی سے ( ن ) لیگ کا کوئی تعلق نہیں تاریخ میں پہلے کبھی نہ اتنی مضبوط جے آئی ٹی بنی نہ اس طرح کی تحقیق ہوئی کہ ان لوگوں کو بھی بلایا گیا جن کا شریف خاندان کے بزنس سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ ان لوگوں کو بھی بلایا گیا جن کا پانامہ سازش کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ مریم نواز کو جے آئی ٹی کی جانب سے طلب کیے جانے پر ہمارے تحفظات اور بھی مضبوط ہوئے ہیں۔ مریم نواز کو طلب کرنے پر صرف انتقام کی بو آتی ہے چونکہ سپریم کورٹ مریم نواز کو کلیئر کر چکی ہے ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات