پانامہ میں وزیر اعظم نوازشریف اور ان کا خاندان سر خرو ہوگا‘ سیاسی مخالفین کو مسلم لیگ (ن) کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے‘ نوازشریف نے پاکستان کو بجلی بحران ، گیس بحران دہشت گردی سے نجات دی ہے

مسلم لیگ (ن) مظفر آباد کے رہنما رکن قانون ساز اسمبلی چوہدری شہزاد محمود کی صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 1 جولائی 2017 18:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جولائی2017ء) مسلم لیگ (ن) مظفر آباد کے رہنما رکن اسمبلی چوہدری شہزاد محمود نے کہا ہے کہ پانامہ میں وزیر اعظم نوازشریف اور ان کا خاندان سر خرو ہوگا۔ سیاسی مخالفین کو مسلم لیگ (ن) کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے۔ نوازشریف نے پاکستان کو بجلی بحران ، گیس بحران دہشت گردی سے نجات دی ہے۔ عالمی دہشت گردوں سے 20 کروڑ عوام کو چھٹکارا دلایا ہے ۔

قوم نوازشریف کی پشت پرہے۔ پانامہ پاکستان دشمنوں کا ڈرامہ ہے۔ سی پیک کو سبوتاز کرنے کی گھنائونی سازش ہے۔ جس میں بھارت کے 5 ارب ڈالرز کے فنڈز بھی شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو متحد ہو کر ملک دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

جنھیں پاکستان کی ترقی پسند نہیں ہے۔

گزشتہ 4 سال میں پاکستان پر امن ملک بن چکا ہے۔ کراچی ، فاٹا ، بلوچستان ، کے پی کے ، پنجاب اور سندھ سے دہشت گروں کا صفایا ہو چکا ہے۔ اس کا سہرا قائد پاکستان میاں نوازشریف کے سر ہے جنہوں نے پاکستان محفوظ بنایا ۔ پاکستان معاشی استحکام لایا ۔عمران خان ایک ناکام سیاست دان ہیں۔ ان کو پاکستان دشمن سپورٹ کر رہے ہیں۔ ان کو الیکشن جتوانے اور تحریک انصاف کے جلسوں کے لیے ملک دشمنوں نے فنڈنگ کی جو سب کے علم میں ہے۔ حب وطن عوام پاکستان میاں نوازشریف اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔ کشمیری قوم میاں نوازشریف کے ساتھ کھڑی ہے ۔ میاں نوازشریف اوران کے بچے پانامہ میں باعزت طور پر بری ہونگے ۔مخالفین کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ عمران خان اور ملک دشمن عبرت ناک انجام سے دو چار ہونگے ۔