برلن میں کرسمس مارکیٹ میں خونریزٹرک حملے میں ملوث تیونسین باشندے کی لاش تدفین کیلئے واپس بھجوادی گئی ؂

ہفتہ 1 جولائی 2017 19:18

تیونسیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2017ء) برلن میں کرسمس کے موقع پرایک مارکیٹ میں خونریزٹرک حملے کاذمہ دارٹھہرائے جانے والے تیونسین باشندے انیس عامری کی لاش شمالی افریقی ملک میں تدفین کیلئے واپس بھجوادی گئی ہے ۔ائیرپورٹ کے ایک ذریعہ نے بتایاکہ24 سالہ شخص کی باقیات جسے 23دسمبرکواطالوی پولیس نے میلان میں فرارہوتے ہوئے گولی مارکرہلاک کردیاتھا،تیونس کے کارتھیج ائیرپورٹ پرپہنچی اوراسے اس کے اہل خانہ کے حوالے کردیاگیا۔

(جاری ہے)

اس کے ایک بھائی عبدالقادرنے ٹیلی فون کے ذریعے فرانسیسی خبررساںادارے کو بتایاکہ اس کی تدفین وسطی تیونس میں آبائی قصبے اوئسلاٹیامیں کی جائے گی ۔عامری کوپناہ گزین کادرجہ دینے کیلئے اس کی درخواست مستردکردی گئی تھی ،خیال کیاجاتاہے کہ اس نے ٹرک کوہائی جیک کیااورپھر19دسمبرکوبرلن کی کرسمس مارکیٹ میں ایک ہجوم پرچڑھادیا،جس میں 12افرادہلاک ہوگئے تھے ۔دولت اسلامیہ گروپ نے ایک ویڈیومیں حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے آمری کوآئی ایس کے سربراہ ابوبکرالبغدادی سے بیعت لیتے ہوئے دکھایاگیاتھا۔

متعلقہ عنوان :