انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے سا شہباز تاثیر کے اغواء کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو اشتہاری قرار دینے کیلئے کارروائی کا آغازکر دیا

ہفتہ 1 جولائی 2017 21:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2017ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کے اغواء کے مقدمہ میں ملوث ملزم فراج کو اشتہاری قرار دینے کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، عدالت نے ملزم فراج کے ضامنوں یوسف اور صدیق کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں، ملزم فراج عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے بعد رہا ہو گیا لیکن مقدمہ کا چالان پیش ہونے کے بعد عدالت کے طلب کرنے کے باوجود پیش نہیں ہوا جس پر عدالت نے اس کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تاہم ملزم فراج پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے اسے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی اور مقدمہ کی مزید سماعت 21 جولائی تک ملتوی کر دی اس مقدمہ میں ملوث 2 ملزمان پولیس مقابلہ میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :