Live Updates

تحریک انصاف کاخیبر پختوانخواہ میں (ن) لیگ کی بڑی وکٹیں گرانے کا فیصلہ ،گوہر ایوب خاندان کاشمولیت کا فیصلہ

عمران خان 8جولائی کو ہری پور جائینگے،سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان ،انکے صاحبزادے عمر ایوب خان شمولیت کا اعلان کرینگے

ہفتہ 1 جولائی 2017 22:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2017ء) تحریک انصاف نے خیبر پختوانخواہ میں (ن) لیگ کی بڑی وکٹیں گرانے کا فیصلہ کر لیا ،گوہر ایوب خاندان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان 8جولائی کو ہری پور جائیں گے جہاں پر سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان اور انکے صاحبزادے سابق وزیر مملکت برائے خزانہ عمر ایوب خان مسلم لیگ (ن) کو خیرباد کہہ کر باضابطہ پی ٹی آئی کے قافلے میں شامل ہو جائیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق عمر ایوب خان آئندہ انتخابات میںپارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی قیاد ت سے ناراض تھے اور وہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ،آصف کرمانی اورخواجہ سعد رفیق سمیت دیگر رہنمائوں سے ملاقات کرکے ان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر چکے تھے مگر پارٹی کی جانب سے آئندہ انتخابات کے لیے ٹکٹ دینے پر رضامندی ظاہر نہیں کی گئی جس پر انہوںنے اپنے کزن وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کے مشیر اکبر ایوب خان او ر ان کے بھائی یوسف ایوب خان سے مشاورت کے بعد عمران خان سے رابطوں کا سلسلہ تیز کرکے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کا 8جولائی کودورہ ہری پور متوقع ہے جہاں عمر ایوب اپنے والد سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب عمران خان کے ہمراہ باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات