بھارت کا نام نہاد سرجیکل سٹرائیکس کے حوالے سے نیا پینترا
آزاد کشمیر میں سرجیکل سٹرائیکس کے لیے 15 ماہ تک تیاری کی،سابق بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر اگر اس طرح حکومتی فیصلہ سازی ہوتی ہے تو کیا ہمیں خود کو محفوظ تصور کرنا چاہیے، عمر عبداللہ
ہفتہ 1 جولائی 2017 23:02
(جاری ہے)
اخبار دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سابق وزیرِدفاع کا کہنا ہے کہ جب انھوں نے وزاتِ دفاع کا چارج سنھالا تو وزات کی بری حالت تھی اور افراتفری کا سما تھا۔
آزاد کشمیر میں انڈیا کی جانب سے کی جانے والی مبینہ سرجیکل سٹرائیکس کے حوالے سے منوہر پاریکر کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے اضافی فوجیوں کو تربیت دی گئی۔سابق وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ انڈیا اور برما کی سرحد پر جب انھیں انڈین فوجیوں پر حملے کی اطلاع ملی تو اس وقت بھی انھیں ایسا محسوس ہوا کہ جیسے ان کی ہتک کی گئی ہو۔منوہر پاریکر کے مطابق برما کی سرحد پر جس دہشت گرد گروہ نے انڈین آرمی پر حملہ کیا تھا ان کے خلاف سرحد پار کامیاب کاروائی کی گئی۔اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق جمعے کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہو منوہر پاریکر کا کہنا تھا کہ وہ ایک ٹی وی پروگرام دیکھ رہے تھے جس میں برما میں کی جانے والی کارروائی پر بات ہو رہی تھی جب ایک اینکر نے ایک سابق فوجی افسر سے سوال کیا کہ کیا آپ مغربی سرحد پر بھی ایسی کارروائی کرنے کی صلاحیت اور جرت رکھتے ہیں۔سابق وزیرِ دفاع کے بقول انھوں نے وہ سوال بہت غور سے سنا اور مناسب وقت پر اس کا جواب دینے فیصلہ کیا۔ادھر مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیرِ اعلی عمر عبداللہ نے منوہر پاریکر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس طرح حکومتی فیصلہ سازی ہوتی ہے تو کیا ہمیں خود کو محفوظ تصور کرنا چاہیے۔سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمر عبداللہ نے طنز کرتیہوئے لکھا کہ سرجیکل سٹرائیک اوڑی حملے کی وجہ سے نہیں بلکہ اس لیے کی گئی کیونکہ ایک وزیر سے کسی نے ہتک آمیز سوال پوچھا تھا۔ انسان اس بارے میں کیا کہے۔خیال رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں بھارتی آرمی نے دعوی کیا تھا کہ انھویں نے لائن آف کنٹرول عبور کر کے آزاد کشمیر میں قائم مبینہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے ایسی کسی بھی کارروائی کی تردید کی گئی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی عرب میں سب سے بڑے واٹرانٹرٹینمنٹ پارک منصوبے کا اعلان
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.