ڈاکٹر فاروق ستار ،خالد مقبول صدیقی ودیگر کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ہفتہ 1 جولائی 2017 23:03

ڈاکٹر فاروق ستار ،خالد مقبول صدیقی ودیگر کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جولائی2017ء) مقامی عدالت نے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کے خلاف مقدمے میں ملوث ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار ،خالد مقبول صدیقی ودیگر کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ،ہفتے کو سماعت کے موقع پر عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ مفرور ملزمان کیوں گرفتار نہیں ہورہے ہیں،جس پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو تلاش کیا جارہا ہے جس پر عدالت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے ،سماعت کے موقع پر نامزد ملزم ساتھی اسحاق عدالت میں پیش ہوئے ،مقدمے میں مئیر کراچی وسیم اختر اور سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کو استشنیٰ حاصل ہے اور ملزمان کے خلاف سول لائن پولیس نے مقدمہ درج ہے۔