قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کی ٹی وی اسپورٹس جرنلسٹ جاوید اقبال کی عیادت

معین خان کے ہمراہ ہاکی کمنٹیٹر ریاض الدین ،اسپورٹس آرگنائزر ز غلام محمد خان اور امیر اکرم خان بھی موجود تھے

اتوار 2 جولائی 2017 12:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کی کراچی کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج معروف ٹی وی اسپورٹس جرنلسٹ جاوید اقبال کی عیادت ،جاوید اقبال گزشتہ روز اسٹریٹ کرائم کے دوران مزاحمت پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے شدید ذخمی ہوگئے تھے ۔عیادت کے موقع پر معین خان کے ہمراہ ہاکی کمنٹیٹر ریاض الدین ،اسپورٹس آرگنائزر ز غلام محمد خان اور امیر اکرم خان بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

معین خان نے خیریت دریافت کی جاوید اقبال کی جلد صحتیابی کی دعا کی ۔اس موقع پر معروف اسپورٹس آرگنائزر غلام محمد خان نے گورنر سندھ زبیر احمد ،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر ،وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ ،سیکریٹری اسپورٹس محمد سلیم رضا ،ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سمیع الدین صدیقی سے جاوید اقبال کی اعانت کی اپیل کی ہے ۔اسپورٹس آرگنائرز نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے ساتھ کھلاڑیوں اور اسپورٹس جرنلسٹ سمیت تمام صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :