پاک افغان سرحد برمل میں امریکی ڈرون حملہ،پانچ دہشتگرد ہلاک

پانچوں دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے، مزید تفتیش جاری ہے،ذرائع

اتوار 2 جولائی 2017 15:10

برمل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2017ء) پاک افغان سرحد برمل میں امریکا نے ڈرون حملہ کیا ہے۔ حملے میں پانچ مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاک افغان سرحد کے اس پار پکتیا کے علاقے میں کئے جانے والے امریکی ڈرون حملے میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر میزائل بھی داغے گئے۔ ڈرون حملے میں پانچ مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پانچوں دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ مزید تفتیش جاری ہیں۔واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل بھی افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں طالبان کے ایک اہم کمانڈرکو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاگیا تھا ، سیکیورٹی فورسز نے صوبہ قندوز کے ضلع داشت آرچی میں طالبان کے ٹھکانے کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اہم طالبان کمانڈر سمیت 8 جنگجو ہلاک ہو ئے۔

(جاری ہے)

مقامی سیکیورٹی حکام نے تصدیق کی کہ ڈرون حملہ افغانستان میں موجود غیرملکی فورسز کی جانب سے کیا گیا۔صوبائی سیکیورٹی چیف عبدالحافظ کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے میں داعش کے 10جنگجوبھی ہلاک ہوئے ۔ان کا کہنا تھاکہ ہلاک ہونے والوں میں جاؤزجان صوبے میں دہشت گرد گروپ کا مرکزی کمانڈر ملا عبدالحد عرف حزب اللہ بھی شامل ہے جبکہ دوسرے داعشی رہنماؤں کی شناخت کمانڈرمحب اللہ ،کمانڈر محبوب اللہ ،کمانڈر صدرالدین اور کمانڈر فیض ملنگ کے نام سے ہوئی ہے۔