کشمیر:بھارتی فورسز کا لشکر طیبہ کے 2 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

اتوار 2 جولائی 2017 15:50

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2017ء) بھارتی سیکیورٹی فورسز نے کشمیری علیحدگی پسند جس پر 6 پولیس اہلکاروں کے قتل کا الزام تھا، مبینہ طور پر سات گھنٹے کی جھڑپ کے بعد فائرنگ سے ہلاک کرنے کا دعویٰ کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بشیر احمد عرف بشیر لشکری، بھارت کی اشتہاریوں کی فہرست میں شامل تھا اور اس کے سر کی قیمت ایک لاکھ بھارتی روپے رکھی گئی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس اور آرمی کے عہدیداران نے کہا کہ بشیر احمد نے گزشتہ ماہ جنوبی اننت ناگ ضلع میں گھات لگا کر حملہ کرکے 6 پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ دوسرے علیحدگی پسند آزاد ملک کو بھی اننت ناگ کے گاؤں دیلیگام میں پولیس اور آرمی کے مشترکہ آپریشن میں ہلاک کیا گیا۔پولیس ترجمان نے کہا کہ علیحدگی پسندوں سے فائرنگ کے تبادلے میں گھر میں محصور 2 عام شہری بھی ہلاک ہوئے جبکہ 17 کو بچا لیا گیاکشمیر میں بھارتی آرمی کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل راجیش کالیا کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے دونوں علیحدگی پسندوں کا تعلق مبینہ طور پر لشکر طیبہ گروپ سے تھا

متعلقہ عنوان :