شام ،ْ دمشق کے مضافاتی علاقے میں 3 کار سواروں کے خودکش حملوں کے نتیجے میں 7 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 18 افراد ہلاک

شامی سیکیورٹی اہلکاروں نے تین کار سواروں کو شہر میں داخل ہونے سے روکا ،ْ دونے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ،ْ تیسرا شہر میں داخل ہونے میں کامیاب بم دھماکوں کے نتیجے میں علاقے میں موجود قیمتی املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ،ْ آس پاس کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے

اتوار 2 جولائی 2017 19:01

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2017ء) شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافاتی علاقے میں 3 کار سواروں کے خودکش حملوں کے نتیجے میں 7 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے۔برطانیہ میں موجود شامی مبصر گروپ کے مطابق شامی سیکیورٹی اہلکاروں نے تین کار سواروں کو شہر میں داخل ہونے سے روکا جن میں سے دو کار سوار حملہ آوروں نے شہر کے مضافاتی علاقے میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

تیسرا کار بمبار شہر میں داخل ہونے میں کامیاب ہوا جسے سیکیورٹی اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا بعد ازاں اس نے بھی خود کو دھماکے سے اڑا لیا جو خوفناک ثابت ہوا۔فرانسیسی میڈیاکے مطابق شام کے سرکاری ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ دو کار سوار بمباروں کو دمشق ایئر پورٹ سے پہلے ہی ایک چورنگی پر روک کر ان کی گاڑیاں تباہ کر دی گئیں تاہم برطانیہ کے شامی مبصر گروپ کے مطابق تیسرے حملہ آور نے خود کو شہر میں کار سمیت دھماکے سے اڑایا جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

کارسواروں کے ان بم دھماکوں کے نتیجے میں علاقے میں موجود قیمتی املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا اور آس پاس کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ۔ علاقے کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے شدید فائرنگ کی آوازیں سنی جس کے فورا بعد ایک زور دار دھماکا ہوا۔

متعلقہ عنوان :