Live Updates

پیپلزپارٹی کی کئی قدآور شخصیات پی ٹی آئی کا حصہ بن رہی ہے جب کہ مسلم لیگ ن بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے عمر ایوب اور گوہر ایوب بھی پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں ابھی تو بہت کچھ باقی ہے بہت جلد راجہ فاروق حیدر خان کی مختصر کابینہ کے لوگ تحریک انصاف آزاد کشمیر کا حصہ ہونگے

تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر سردار تبارک علی کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 2 جولائی 2017 20:50

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2017ء) پیپلزپارٹی کی کئی قدآور شخصیات پی ٹی آئی کا حصہ بن رہی ہے جب کہ مسلم لیگ ن بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے عمر ایوب اور گوہر ایوب بھی پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں ابھی تو بہت کچھ باقی ہے بہت جلد راجہ فاروق حیدر خان کی مختصر کابینہ کے لوگ تحریک انصاف آزاد کشمیر کا حصہ ہونگے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر سردار تبارک علی نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مسئلہ کشمیر کو دنیا کا برننگ پوائنٹ مسئلہ بنا دیا ہے 8 جولائی کے موقع پر مودی کا راستہ روکنے اور شدید مظاہروں کا فیصلہ کشمیریوں کے دلوں کو مسخر کر چکا ہے مسلم لیگ ن کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے آزادی پسند ہیروز کو عالمی دہشت گردی کا لیبل لگا کر نہتے کشمیریوں پر بھارتی افواج کو مظالم کی تاریخ رقم کر نے کی کھلی چھٹی دے دی گئی ہے اور وزیر اعظم پاکستان کبھی جندال اور کبھی خونی بھیڑیے مودی سے کاروباری سودے بازیوں میں ہنود و یہود کے ساتھ یاریاں مضبوط ،رشتے استوار کیے جا رہے ہیں، وحدت کشمیر کا جنازہ نکال کر رکھ دیا ہے اب سروں پر کفن باندھ کر وحدت پاکستان و وحدت کشمیر کو بچانے کا وقت آچکا ہے کشمیری ہمیشہ کی طرح سالمیت پاکستان اور تحفظ پاکستان کیلئے سڑکوں پر نکل آئیں ہمیشہ سرحدوں پر بھی کشمیریوں نے لازوال قربانیاں دیتے ہوئے مملکت پاکستان کی حفاظت کی اور اب سیاسی سرحدوں کی بھی کشمیری ہی حفاظت کریں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات