دمشق میں تین خودکش حملوں میں 21 افراد ہلاک

اتوار 2 جولائی 2017 22:10

دمشق میں تین خودکش حملوں میں 21 افراد ہلاک
دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2017ء) شامی دارالحکومت دمشق میں ہونے والے تین خودکش حملوں میں کم ازکم 21 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاک شدگان میں 7 فوجی اور 3 حملہ آور بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

شام کے سرکاری ٹیلی وڑن کے مطابق 3 خود کش بمباروں نے دمشق کے ایک مشرقی ضلع میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی کے باعث 2 بمباروں نے شہر میں داخل ہونے سے قبل ہی دھماکے کر دیے۔ تاہم تیسرا حملہ آور دمشق میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی کارروائی کے باعث یہ ہلاکتیں ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :