فلم جمانجی کا سیکوئیل ’’ویلکم ٹو دی جنگل ‘‘ کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی

فلم کی کاسٹ میں’’ڈائن جانسن،میسی پائل اورجیک بلیک شامل ہیں

پیر 3 جولائی 2017 12:07

فلم جمانجی کا سیکوئیل ’’ویلکم ٹو دی جنگل ‘‘ کرسمس کے موقع پر ریلیز ..
نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2017ء) رابن ولیمز کی معروف فلم’’ جمانجی‘‘ کے سیکوئیل ’’ ویلکم ٹو دی جنگل‘‘کرسمس کے موقع پر دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی-فلم کا پہلا ٹریلر گزشتہ روزجاری کردیا گیا۔ٹریلر ناظرین میں بے حد مقبول ہو رہا ہے اور وہ فلم کے ریلیز ہونے کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 1995ء میں بننے والی جمانجی فلم کا سیکوئیل ’’ویلکم ٹو دی جنگل ‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نئی بننے والی فلم میں دو لڑکے اور دو لڑکیاں ایک وڈیو گیم کھیلتے ہوئے حقیقی دنیا سے نکل کر کسی اور دنیا میں چلے جاتے ہیں ،جہاں ان کا سامنا مختلف چیلنجز سے ہو جاتا ہے۔اب ان کا مقصد وہاں سے نکل کر اپنی حقیقی زندگی میں واپسی ہے۔ٹریلر میں دکھائے گے سائنس فکشن کے مناظر دور حاضر کے مطابق کافی جدید ہیں۔فلم کی تکمیل ’’سونی پکچرز‘‘کے بنیرتلے جاری ہے۔فلم کی کاسٹ میں’’ڈائن جانسن،میسی پائل اورجیک بلیک شامل ہیں۔فلم کرسمس کے موقع پر دنیا بھر میں ریلیزکی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :