شامی صدر بشار الاسد کی تصویر والا دو ہزار کا نوٹ جاری

شام کے سابق صدر حافظ الاسد کی تصویر بھی شامی کرنسی کے سکوں اور نوٹوں پرموجود ہے

پیر 3 جولائی 2017 12:07

شامی صدر بشار الاسد کی تصویر والا دو ہزار کا نوٹ جاری
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2017ء) شام میں صدر بشار الاسد کی تصویر والا دو ہزار کا نوٹ جاری کر دیا گیا، شامی دو ہزار پاونڈ کی قدر چار امریکی ڈالر کے برابر ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام کے مرکزی بینک کے گورنر کے مطابق شامی صدر کی تصویر والے نوٹ ایک سال قبل چھاپے گئے تھے لیکن حالات کی خرابی کے باعث انہیں روک دیا گیا تھا۔شامی صدرکی تصویر دو ہزار شامی پاونڈ کے نوٹ پر لگائی گئی ہے، شام کے سابق صدر حافظ الاسد کی تصویر بھی شامی کرنسی کے سکوں اور نوٹوں پرموجود ہے۔

متعلقہ عنوان :