اسامہ بن لادن زندہ ہیں - ایڈورڈ اسنوڈ ن کا دعوی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 3 جولائی 2017 12:26

اسامہ بن لادن زندہ ہیں - ایڈورڈ اسنوڈ ن کا دعوی
ماسکو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جولائی۔2017ء) امریکا کی نیشنل سیکورٹی ایجنسی (این ایس اے)کے منحرف رکن ایڈورڈ اسنوڈن نے دعوی کیا ہے کہ اسامہ بن لادن زندہ اور خیریت سے براعظم امریکا کے جزیرے بہاماس میں ہیں۔

(جاری ہے)

ماسکو میں ایک انٹرویو میں ایڈورڈ اسنوڈ ن نے متنازع دعوے میں کہا کہ ان کو حاصل ہونے والی کچھ خفیہ معلومات کے مطابق اسامہ بن لادن اب بھی زندہ ہے۔

ایڈورڈ اسنوڈ ن اس سے قبل بھی یہ دعوی کرچکے ہیں -اسنوڈن نے کہا کہ اسامہ نہ صرف زندہ ہے بلکہ سی آئی اے کی جانب سے باقاعدہ ادائیگیوں کی وجہ سے وہاں شاندار اور پر تعیش زندگی گزار رہا ہے۔اسنوڈن نے کہا کہ سی آئی اے نے القاعدہ کے سابق راہنما کی جعلی موت کا شور مچایا جبکہ وہ دراصل بہاماس کے ایک نامعلوم مقام پر اپنے خاندان کے ساتھ منتقل ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :