شام، صدر بشار الاسد کی تصویر والے کرنسی نوٹ جاری

پیر 3 جولائی 2017 13:42

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2017ء) شام کے صدر بشار الاسد کی تصویر پہلی بار کرنسی نوٹوں پر چھاپ دی گئی۔یہ تصویر 2000 شامی پائونڈز کی نئے نوٹوں پر چھاپی گئی ہے جن کا استعمال شروع کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مرکزی بینک کے گورنر درید درغم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 2000 پائونڈ کا یہ نوٹ کئی نئے نوٹوں میں شامل ہے تاہم اس کے استعمال کو روکے رکھا گیا جس کی وجہ غیریقینی سیاسی،جنگی اور کرنسی کی شرح تبادلہ میں تیزی سے اتار چڑھائو کی صورتحال تھی۔

انھوں نے بتایا کہ نئے کرنسی نوٹ کی ڈالر کے مقابلے میں شرح تبادلہ 4 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔شام میں اس سے قبل سب سے بڑا کرنسی نوٹ 1000 شامی پونڈ کا تھا جس پر موجودہ صدر کے والد اور سابق صدر حافظ الاسد مرحوم کی تصویر ہے۔یہ نوٹ اب بھی مارکیٹ میں زیر استعمال ہے۔

متعلقہ عنوان :