شامی صدر بشار الاسد کی تصویر والا 2 ہزار کا نوٹ جاری

پیر 3 جولائی 2017 18:14

شامی صدر بشار الاسد کی تصویر والا 2 ہزار کا نوٹ جاری
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جولائی2017ء) شام میں صدر بشار الاسد کی تصویر والا 2 ہزار کا نوٹ جاری کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شامی صدر بشار الاسد کی تصویر والا دو ہزار کا نوٹ جاری کر دیا گیا۔شامی دو ہزار پاونڈ کی قدر چار امریکی ڈالر کے برابر ہے۔

(جاری ہے)

شام کے مرکزی بینک کے گورنر کے مطابق شامی صدر کی تصویر والے نوٹ ایک سال قبل چھاپے گئے تھے لیکن حالات کی خرابی کے باعث انہیں روک دیا گیا تھا۔شامی صدرکی تصویر دو ہزار شامی پاونڈ کے نوٹ پر لگائی گئی ہے، شام کے سابق صدر حافظ الاسد کی تصویر بھی شامی کرنسی کے سکوں اور نوٹوں پرموجود ہے۔

متعلقہ عنوان :