وزیراعظم کو سزا دینے سے قبل ان کو مجرم ثابت کرنا ہو گا ،‘بغیر ٹرائل سزا نہیں ہو سکتی، نواز شریف کو نکالا گیا تو شوکت عزیز جیسا کوئی اور آ جائے گا

سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عاصمہ جہانگیرکی میڈیا سے گفتگو

پیر 3 جولائی 2017 20:50

وزیراعظم کو سزا دینے سے قبل ان کو مجرم ثابت کرنا ہو گا ،‘بغیر ٹرائل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جولائی2017ء) سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کو خاندان سمیت سزا دینے سے قبل ان کو مجرم ثابت کرنا ہو گا‘بغیر ٹرائل سزا نہیں ہو سکتی،اگر نواز شریف کو نکالا گیا تو شوکت عزیز جیسا کوئی اور آ جائے گا۔ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد ٹرائل ہوگا پھر سزا ہوگی ۔

(جاری ہے)

اگرکسی نے جرم کیا ہے تو سزا ملنی چاہیے بغیر ٹرائل سزا نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف کو نکالا گیا تو شوکت عزیز جیسا کوئی اور آ جائے گا۔سپریم کورٹ کے ججز کی جانب سے گاڈ فادر کے الفاظ استعمال کرنے پر سابق صدر سپریم کورٹ بار کا کہنا تھا کہ انہیں گاڈ فادر کے الفاظ سن کربہت دکھ ہوا دونوں جج بہت اچھے ہیں۔ ہوسکتا ہے انہوں نے گاڈ فادر اورسسیلین مافیا کے الفاظ طنزیہ طور پر ادا کئے ہوں۔ عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ ججز حضرات نے مافیا نہیں دیکھا ہم نے کوٹ لکھپت جیسی جیلیں دیکھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نظیر بھٹو کی شہادت سے آج تک بوٹوں کی چاپ سنائی دے رہی ہے ۔