چڑیا گھر میں داخلہ فیس ،پارکنگ فیس میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع

پیر 3 جولائی 2017 21:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جولائی2017ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے چڑیا گھر میں داخلہ فیس اور پارکنگ فیس میں اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التوائے کار جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ داخلہ فیس 50اور پارکنگ فیس 100روپے کو شہریوں نے ناقابل قبول قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس نئے فیس کو فوری ختم کرکے پہلے والی فیس بحال کی جائے۔انہوں نے مزید موقف اختیار کیا لاہور چڑیا گھر کی انتظامیہ بچوں سے سیاست کا سستا ماحول بھی چھین رہی ہے۔شہریوں کی بڑھی تعداد نے ان بڑھائی گئی فیسوں کے مسترد کردیا ہے اور دوبارہ پرانی فیس بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔