میاں صاحب جتنی موجیں ، حکمرانیاں کرنی تھیں کر لیں ،آپ کی رسی کھینچ لی گئی ہے‘ قمر زمان کائرہ
جے آئی ٹی کے بعد اگلے فیصلے کی تیاری کریں جو عوام کا فیصلہ ہے ،مریم نواز بیحد قابل احترام ہیں ،الزام پراستثنیٰ نہیں مل سکتا (ن) کے دور میں بینظیر بھٹو ،نصرت بھٹو کے خلاف کیسی کیسی زبان استعمال کرائی گئی ،کونسی ایسی عدالت ہے جہاں پیشیاں نہیں کرائی گئیں
پیر 3 جولائی 2017 21:24
(جاری ہے)
یہ کہا جارہا ہے کہ اگر فیصلہ ہمارے خلاف آیا تو ہم نہیں مانیں گے ہمیںکوئی نہیں نکال سکتا ، آپ کا وطیرہ ہے کہ آپ اداروں سے تصادم کرتے ہین لیکن اب پاکستان کے عوام آپ کی نہیںمانیں گے اور اب آپ کے اصول نہیں چلیں گے ۔ جے آئی ٹی کے بعد آپ اگلے فیصلے کی تیاری کریں جو عوام کا فیصلہ ہے ۔
انہوں نے مز ید کہا کہ قطری شہزادہ کہتا ہے کہ اس کے دربار میں حاضر ہوا جائے اور قطری شہزادے کے نہ آنے سے سب کچھ واضح ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ داماد جی نے تو کمال کر دیا اور اس کو نظریہ پاکستان پر حملہ کہا دیا،میاں صاحب یہ کوئی انتقام نہیںبلکہ اب حقیقت میں احتساب ہو رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جب سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا اور جے آئی ٹی بنی تو اس وقت مٹھائیاں بانٹی گئیں لیکن آج اسحاق ڈار جیسا ٹھنڈا بند پھٹ پڑا تو لگتا یے معاملہ سنجیدہ ہے ،یہ کمال کے حکمران ہیں خودحکومت میں ہو کر انتقام کی بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب اب آپ کی موجیں اور حکمرانیاں ختم ہو گئی ہیں اور آپ کی رسی کھینچ لی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ پارٹی چھوڑ کر گئے ہیں وہ موسمی پرندے تھے،ندیم افضل چن کے پارٹی چھوڑنے کی خبروں میں صداقت نہیں،کچھ وزارت کے لئے کچھ مفادات کے لیے بک گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.