اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے پرائیویٹ سیکرٹری دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے

پیر 3 جولائی 2017 22:57

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے پرائیویٹ سیکرٹری دریا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2017ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے پرائیویٹ سیکرٹری دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

صابر حسین دریائے سندھ میں جنڈ اٹک کے قریب دریا میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے‘ چار روز گزر جانے کے باوجود نعش برآمد نہ ہو سکی ہے ۔صابر حسین عید کی چھٹیاں منانے اپنے آبائی گاؤں گئے تھے ۔صابر حسین بطور پرائیویٹ سیکرٹری جسٹس شوکت عزیز صدیقی فرائض سر انجام دے رہے تھے۔