ایران کی دمشق میں بم دھماکے کی شدید مذمت

منگل 4 جولائی 2017 13:12

ایران کی دمشق میں بم دھماکے کی شدید مذمت
تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2017ء) ایرانی ترجمان دفتر خارجہ نے شامی دارالحکومت دمشق میں پیر کے روز ہونے والے بم دھماکے اور بے گناہ لوگوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔'بہرام قاسمی' نے اپنے ایک بیان میں دمشق بم دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر شامی قوم اور حکومت کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی دہشتگرد عناصر اپنی پوزیشن میں کمزور ہوتے ہیں تو ان درندہ صفت عناصر کی جانب سے ایسی سفاکانہ کارروائی سامنے آتی ہے۔

قاسمی نے کہا کہ دہشتگرد عناصر دوست ملک شام کی جانب سے امن عمل کی کوششوں کو متاثر کرنے کے لئے ایسے بزدلانہ حملے کرتے ہیں جس میں معصوم افراد نشانہ بنتے ہیں۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ دن دور نہیں جب شام اور عراق میں دہشتگردی کی لعنت کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :