لندن میں مسلمانوں کیخلاف جرائم میں اضافہ کے ساتھ یہودیوں او ر دیگر جرائم میں بھی اضافہ ہوا ہے ، صادق خان
منگل 4 جولائی 2017 15:39
(جاری ہے)
لیکن اگر حکومت ہمیں وسائل نہیں دے گی تو ہماری مشکلات مزید بڑھیں گی۔‘تو اس کا مطلب یہ لیا جائے کہ برطانوی حکومت مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم میں آپ کی مدد نہیں کر رہی اس سوال پر صادق خان کا کہنا تھا کہ ’دیکھیں صرف مسلمانوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے لیے نہیں بلکہ وسائل کے بغیر ہم دہشت گردی کو کیسے شکست دیں گی ‘ ان کے بقول ان کا حکومت سے مزید وسائل کا مطالبہ اس لیے ہے تاکہ زیادہ پولیس آفسرز کمیونٹی میں جائیں اور لوگ ان پر اعتماد کریں اور انھیں انٹیلجنس مہیا کریں۔
برطانیہ میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی کی وجوہات میں ایک وجہ برطانیہ کی خارجہ پالیسی کو بھی قرار دیا جاتا ہے اور یہی بات مئیر صادق خان کی اپنی جماعت لیبر پارٹی کے لیڈر جیریمی کوربن بھی کہہ چکے ہیں۔اس سوال پر صادق خان کا کہنا تھا کہ 'لندن برج حملہ ہو یا فنسبری پارک مسجد پر حملہ یہ دونوں دہشت گردی کے واقعات تھے، تو ایسے سنگین جرائم کی کوئی وجہ تلاش نہیں کرنی چاہیے۔ لیکن سب سے اہم چیز یہ ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو صحیح اسلام سکھائیں اور یہ بھی کہ آپ کے مذہب کی بنیاد پر کوئی آپ سے نفرت نہیں کرے گا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’اگر کوئی نوجوانوں سے یہ کہے کہ مغرب آپ سے نفرت کرتا ہے، غیر مسلم آپ سے نفرت کرتے ہیں اور آپ زندگی اور آخرت میں کامیاب ہوں گے اگر آپ دہشت گردی کی جانب آئیں تو یہ سب بکواس ہے، اسلام نہیں ہے۔ تو ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ نہ صرف اپنے نوجوانوں کو صحیح راستے پر لگائیں بلکہ ماضی سے سبق بھی سیکھیں۔‘امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چھ مسلمان ممالک کے شہریوں کی امریکہ آمد پر پابندی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صادق خان نے کہا کہ ’اگر شدت پسند دولت اسلامیہ یہ کہتی ہے کہ اسلام اور مغرب ایک دوسرے کے ساتھ نہیں چل سکتے اور مغرب مسلمانوں سے نفرت کرتا ہے، میرے خیال میں یہ بکواس ہے۔ یقیناً ہم ایک دوسرے کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔ لندن کا میئر ایک مسلمان ہے، برطانیہ کا کامیاب ترین اولمپئین مو فرح مسلمان ہے۔‘ان کے بقول ڈونلڈ ٹرمپ جب یہ کہتے ہیں کہ اسلام اور مغرب ایک دوسرے کے ساتھ نہیں چل سکتے اور مسلمان امریکہ میں نہیں آ سکتے تو وہ وہی بات کر رہے ہیں جو داعش کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ ایسا کہہ اور کر رہے ہیں تو وہ داعش کے لیے ان کا کام آسان کر رہے ہیں۔۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ میں اجتماعی قبریں اسرائیل کا سنگین جنگی جرم،لوگوں کی برہنہ لاشیں ملی ہیں،اقوام متحدہ
-
مزید چار ایرانی افراد و اداروں پر امریکی پابندیاں عائد
-
روس کے نائب وزیردفاع رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار
-
سعودی عرب کی غزہ پر اسرائیلی قابض ریاست کے جنگی جرائم کی شدید مذمت
-
نیتن یاہو امن کی راہ میں رکاوٹ،فورا عہدہ چھوڑ دیں،نینسی پیلوسی
-
امریکی سینیٹ سے یوکرین، اسرائیل، تائیوان کیلئے امدا منظور
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.