افریقی یونین کے سربراہ قحط کے خلاف ناکافی افریقی اقدامات پر نالاں

افریقی ریاستوں کو شدید خشک سالی کا سامنا ،کئی علاقوں میں جاری مسلح تنازعات بھی اس مسئلے کی شدت کی وجہ ہیں،بیان

منگل 4 جولائی 2017 15:45

افریقی یونین کے سربراہ قحط کے خلاف ناکافی افریقی اقدامات پر نالاں
ادیس ابابا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2017ء) افریقی یونین کے سربراہ موسیٰ فاکی محمت نے پیر کے روز رکن ریاستوں کو قحط کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے عدم یگانگت پر تقید کا نشانہ بنایا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ براعظم افریقہ میں قحط کے خلاف رکن ریاستوں کی جانب سے کیے گئے اقدامات ناکافی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے، جب افریقی یونین کا سربراہی اجلاس ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس آبابا میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔

متعدد افریقی ریاستوں کو شدید خشک سالی کا سامنا ہے جب کہ کئی علاقوں میں جاری مسلح تنازعات بھی اس مسئلے کی شدت کی وجہ ہیں۔ چاڈ کے سابق وزیرخارجہ فاکی محمت کو رواں برس جنوری میں افریقی کمیشن کا سربراہ منتخب کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :