ْ ریمنڈویس معاملے کے وقت اگر جماعت اسلامی اقتدار میں ہوتی تو پھانسی پر لٹکادیتے،سراج الحق

صلاح الدین کشمیر کی آزادی کے لیے اسی طرح لڑ رہے ہیں جیسے نیلسن منڈیلا نے افریقہ کی آزادی کی جنگ لڑی ،امیر جماعت اسلامی

منگل 4 جولائی 2017 20:52

ْ ریمنڈویس معاملے کے وقت اگر جماعت اسلامی اقتدار میں ہوتی تو پھانسی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2017ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ریمنڈویس معاملے کے وقت اگر انکی جماعت اقتدار میں ہوتی تو پھانسی پر لٹکادیتے۔ صلاح الدین کشمیر کی آزادی کے لیے لڑ رہے ہیں جس طرح نیلسن منڈیلا نے افریقہ کی آزادی کی جنگ لڑی ۔لوئر دیر میں اپنے ابائی علاقے ثمرباغ میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے خطاب میں کہا کہ ریمنڈیوس جماعت اسلامی کے دور حکومت میں پکڑا جاتا تو اسے پھانسی دیں دیتے۔

انہوں نے کہا کہ صلاح الدین دہشت کرد نہیں بلکہ دہشت کرد وہ 800 ہندوستانی فوجی ہیں جنہوں نے کشمیر پر نا جائز وبضہ جمایے رکھا ہے انہوں نے کہا کہ صلاح الدین آزادی کیلیے جنگ لڑ رہے ہیں جس طرح نیلسن منڈیلا نے افریقہ میں آزادی کی جنگ لڑی تھی اور وہ ہیروں بن گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ JIT نے کرپشن میں 600 افراد کی نشاندہی کی ہے جو کہ ملک کے بہتر مستقبل کے لئے خوش آئند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کے فیصلہ کا کریڈٹ کسی بھی سیاسی جماعت کو نہیں بلکہ عوام کو جائے گا اس لئے کہ تبدیلی کا محور عوام ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے طاغوتی نظام کے خاتمہ کے لئے ضروری ہے کہ عوام کلمہ طیبہ پر متحد ہو ۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار ملا تو ٹیکس کا نظام ختم کر کے زکواة کا شرعی نظام نافذ العمل کرینگے جس سے غریبوں کو فائدہ ہوگا , انہوں نے کہا کہ سی پیک معاملہ میں ہم نیسینٹ میں جو تجویز جمع کی ہیاس پر عمل درآمد یقینی بنایا جایے اور مغربی روڈ میں ملاکنڈ ڈویڑن کو مستفید کرایا جایے ورنہ ہمیں یہ روٹ کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگا , تقریب کے دوران ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ یعقوب خان ، ممبر صوبائی اسمبلی اعزاز المک افکار ، امیر جماعت اسلامی ثمرباغ نجم اللہ اور سابق تحصیل ناظم قاضی حسین احمد نے بھی خطاب کیا , مشران نے امید ظاہر کی کہ آئندہ انتخابات میں صوبہ بھر میں جماعت اسلامی کو ووٹ دینگے اور صوبہ میں جماعت اسلامی کو اقتدار ملے گا۔