لاہور، شہر میں چائنیز ، بینکوںاور جیولری شاپس کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ڈی آئی جی آپریشنز

ہر تھانے کی حدود میںجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون سخت کر دیا جائے ،ڈاکٹر حیدر اشرف

منگل 4 جولائی 2017 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2017ء) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ شہر میں چائنیز ، بینکوںاور جیولری شاپس کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گااورہر تھانے کی حدود میںجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون سخت کر دیا جائے۔ کسی بھی تھانے کی حدود میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، موٹر سائیکل و کار چوری، ہوائی فائرنگ، راہزنی یا سنگین جرائم بالکل برداشت نہیں کیئے جائیں گے۔

تمام ایس ایچ او حضرات اپنے تھانے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پہلے سے زیادہ طاقت اور زیرو ٹالیرنس کے ساتھ کریک ڈائون کریں۔اپنے تھانے کی حدود میں قبضہ گروپوں، منشیات فروشوں اور جواریوں کے خلاف سخت کریک ڈائون کیا جائے۔جن تھانوں کی حدود میں جرائم کی شرح بڑھ گئی ہے ان ایس ایچ اوز کو آخری وارننگ دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روز اپنے دفتر میں سول لائنز ڈویژن کی ماہِ جون میں جرائم کے خلاف کارروائیوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ایس پی سول لائنز علی رضا، تمام ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ او حضرات نے شرکت کی۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے جرائم کی شرح بڑھنے پر ایس ایچ او گڑھی شاہوانسپکٹر جاوید اقبال کی سرزنش،ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او پرانی انارکلی سب انسپکٹر خالد محمود کی سخت سرزنش اور آخری موقع، کارو موٹر سائیکل چوری بڑھنے پر ایس ایچ او مزنگ سب انسپکٹر محمد عرفان کی سرزنش ، جرائم پر قابو نہ پانے پر ایس ایچ او شالیمارسب انسپکٹر غلام باری کی سرزنش، ایس ایچ او گجرپورہ سب انسپکٹر ماجد بشیرکو کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت اورسٹریٹ کرائم بڑھنے پر ایس ایچ او مغلپورہ سب انسپکٹر اکمل خالد کی سخت سرزنش اور آخری موقع ۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے ایس پی سول لائنز کو ہدایت کی کہ جس ایس ایچ او کی کارکردگی بہتر نہیں ہے اُس کی فوری رپورٹ میرے دفتر ارسال کی جائے۔ ڈی ایس پی حضرات اپنے سرکل میں شامل ایس ایچ او حضرات کی روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ کے دوران اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا ٹاسک دیا کریں اور ایوننگ ڈیلیبریشن میں اہلکاروں کے مسائل اور سائلین کی درخواستوں پر تبادلہ خیال ضرور کیا کریں۔

متعلقہ عنوان :