رمیزراجہ کی ٹیسٹ کرکٹ کو 2ماہ کیلئے مخصوص کرنے کی تجویز

بدھ 5 جولائی 2017 12:42

رمیزراجہ کی ٹیسٹ کرکٹ کو 2ماہ کیلئے مخصوص کرنے کی تجویز
لارڈز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2017ء) سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم رمیزراجا نے آئی سی سی کو تجویز دی ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کو صرف 2ماہ کیلئے مخصوص کردیا جائے ۔وہ لارڈزمیں ایم سی سی ورلڈکرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے کے بعد میڈیاسے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ان2ماہ کے دوران سوائے ٹیسٹ کرکٹ کے ہرطرح کی کرکٹ روک دینی چاہیے۔رمیز راجہ نے مزید کہا کہ 2مہینے ٹیسٹ کرکٹ کیلئے مخصوص کرنے سے بہترین کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں شائقین کی دلچسپی اسی طرح برقراررکھی جاسکتی ہے، جیسے انگلینڈمیں شائقین کی ٹیسٹ کرکٹ میں دلچسپی برقرارہے۔

متعلقہ عنوان :