مٹھائیاں تقسیم کرنے والے وزراء درباری زبان استعمال کرکے انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننا چاہتے ہیں،لیاقت بلوچ

جمعرات 6 جولائی 2017 14:17

مٹھائیاں تقسیم کرنے والے وزراء درباری زبان استعمال کرکے انصاف کی راہ ..
ٹیکسلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2017ء) جما عت اسلامی پاکستان کے مرکزی نا ئب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کل تک سپریم کورٹ کے فیصلے پر مٹھائیاں تقسیم کرنے والے وزراء آج درباری زبان استعمال کرکے انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننا چاہتے ہیں۔ ملک نا اصافی ، بد دیانتی ، جہالت اور انتہا پسندی کی دلدل میں اور ریاست ایک خاندان کو تحفظ دے رہی ہے ،نواز شریف سے کہا تھا کہ وہ وزارت عظمی سے الگ ہو کر خود کو احتساب کے لئے پیش کریں ،سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی سے ستر سالہ لوٹ مار پر انصاف پر مبنی ایک مضبوط فیصلے کی توقع ہے حکمران خاندان کوپانامہ مسئلے میں خاندان ،اولاد اور اپنی دولت کو بچانے کی فکر لاحق ہے ، ،سب سے پہلے جماعت اسلامی نے قاضی حسین احمد کی قیادت میں کرپشن کے خلاف دھرنا دیا ، انہوں نے یہ بات واہ کینٹ کے مقامی ہوٹل میں جماعت اسلامی تحصیل ٹیکسلا کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی اور جماعت اسلامی یوتھ ونگ پی پی آٹھ کے نومنتخب عہدیدران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی کی ستر سالہ مسلسل جدوجہد کا مقصد قرآن و سنت پر مبنی نظام کے لئے ہے انہوں نے کہا کہ مغرب نے مسلم معاشرے میں لادینیت اور بے حیائی کے فروغ کے لئے ایک منظم سازش تیار کی ہے امریکی ذرائع ابلاغ کے ذریعے ہماری قوم کے نوجوانوں کو اخلاقی بگاڑ کا شکار کرنے کے لئے بلین ڈالرز خرچ کئے گئے ماہ رمضان میں قوم نے تلاوت قرآن ،نماز تراویخ اور قیام اللیل کے ذریعے اس سازش کا منہ توڑ جواب دیا ہے قوم اللہ کے دین سے محبت رکھتی ہے لیاقت بلوچ نے کہا کہ مولانا موددی نے جب اشتراکیت اور کمیونزم جیسے فرسودہ نظام کو انسانی استحصال کا نظریہ اور یورپ اور امریکہ کے سرمایہ دارانہ نظام کو جعلی قرار دیا تو اس کا مذاق بنایا گیا آج یہ ساری دنیا کے سامنے ہے لیاقت بلوچ نے کہا پاکستان وسائل سے مالا مال ملک ہے مگر چند ہزار لوگوں کی کرپشن اور لوٹ مار نے قوم کی امیدوں پر پانی پھیر رکھا ہے جو اب بھی لوٹ مار او ر کرپشن سے حاصل شدہ دولت بچانے کی فکر میں ہیں عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معیشت اور وسائل پر قابض ہیں مغربی تہذیب کا سودی معیشت پر مبنی بینکاری نظام ہماری بدحالی کا ذمہ دار ہے موجودہ نظام عوام کو انصاف کی فراہمی میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے عورت کے سر حیا کا پردہ چھین لیا گیا ہے دنیا میں تمام مسالک کے لوگ بستے ہیں مگر مسالک کی بنیاد پر تقسیم مغرب کا ہدف ہے جو مسلکی اختلافات کو ہوا دے کر ملت اسلامیہ کو کمزور کرنا چاہتا ہے القاعدہ ،ٹی ٹی ٹی پی اور داعش جیسے عنوانات سے دہشت گردی کو فروغ دے کر مغرب اسلام کو بدنام کرنا چاہتا ہے اسلام امن و سکون کا مذہب ہے امریکہ ،اسرائیل ناپاک سازشوں میں مصروف ہے لیاقت بلوچ نے کہا کہ خارجی سطح پر پاکستان تنہائی کا شکار ہے ہماری نہ خارجہ پالیسی ہے نہ ہی وزیر خارجہ پارلیمنٹ عوام کو مطمئن نہیں کرسکی موجودہ بدترین حکمرانی نے جمہوریت کا گلہ گھونٹ دیا ہے حکومت نے آئی ایم ایف کے حکم پر عوام دشمن بجٹ پیش کیا موجودہ حکمرانوں نے قرضے لینے اور کرپشن کو سوا کچھ نہیں کیا لیاقت بلوچ نے سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینے کے امریکی فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے یکسر مسترد کیا انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہو چکا ہے امریکہ بھارت نواز پالیسی کے ذریے اسلام دشمنی کا ثبوت دے رہا ہے بھارت نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی انتہا کر دی ہے سید صلاح الدین اور دیگر کشمیری راہنمائوں کی جدوجہد آزادی اور اپنے حقوق کے لئے ہے جسے دہشت گردی سے تشبیہہ دینا ناانصافی ہو گی حقیقت تو یہ ہے کہ بھارت ،امریکہ اور اسرائیل گٹھ جوڑدہشت گردی کو فروغ دینے کے لئے ہے لیاقت بلوچ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ جماعت اسلامی اپنا فرض ادا کرے گی اور آئندہ انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ اترے گی ہم ملک کو انصاف پر مبنی نظام دینے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے