حلقہ شرقی باغ میں تعمیروترقی کے منصوبے مکمل ہوتے دیکھ کر مسلم کانفرنس حلقہ شرقی کے امیدوار اور دیگر کی چیخیںنکل گئی ہیں‘ مسلم کانفرنس نے اپنے دور حکومت میں لوکل گورنمنٹ کے منصوبوں کو فائلوں میں ہی تقسیم کرکے رقم خودبرد کرتے تھے

پاکستان مسلم لیگ (ن) حلقہ شرقی باغ کے صدر سردارمحمد صادق خان کا بیان

جمعرات 6 جولائی 2017 15:53

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) حلقہ شرقی باغ کے صدر سردارمحمد صادق خان نے کہاکہ حلقہ شرقی باغ میں تعمیروترقی کے منصوبے مکمل ہوتے دیکھ کر مسلم کانفرنس حلقہ شرقی کے امیدوار اور دیگر کی چیخیںنکل گئی ہیں۔مسلم کانفرنس نے اپنے دور حکومت میں لوکل گورنمنٹ کے منصوبوں کو فائلوں میں ہی تقسیم کرکے رقم خودبرد کرتے تھے ۔

اور وہ پاکستان مسلم لیگ ن کی اس انقلابی تعمیر وترقی کے منصوبے مکمل ہوتے دیکھ کر سر دار میراکبر خان کے خلاف بے بنیاد پروپگینڈہ کرنے میں مصروف ہیں ۔جو کسی صور ت کامیاب نہیں ہوسکتے ۔ان خیالات کااظہار انہوںنے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ شرقی باغ کے راہنماووں نے کہاکہ سردار میراکبر خان پر کرپشن کا الزام لگا کر مناظرے کا چیلنج کرنے والوں کو ہم چیلنج کرتے ہیں کہ وہ ایک منصوبہ ایسا بتا دیں جو جعلی ہے ۔

(جاری ہے)

شرقی باغ میں آزادباڑہ سے لے کر خواجہ رتنوئی تک پورئے حلقہ میں ہر یونین کونسل ،پولنگ اسٹشن اوروارڈ کی سطح تک وزیراعظم انفراسٹرکچر کمیونٹی پروگرام کے تحت 3کروڑ 36لاکھ کے 64منصوبے وزیر جنگلات سردار میراکبر خان نے دیے ہیں ۔اور ایک منصوبہ بھی ایسا اگر ثابت ہوجائے کہ جو نہیں بننا یا کسی دوسر ی سیکم کے تحت اس کو ظاہر کیا گیا ہو تو ہم اپنی سیاست کرنے چھوڑ دیں گے ۔

مسلم کانفرنس کے امیدوار کو الیکشن میں حلقہ شرقی کے غیور عوام نے ان کو اپنی اوقات یاد دلادی او ر ان کی الیکشن میں ضمانت ضبط ہوئی ۔حلقہ شرقی کے عوا م نے سردار میراکبر پر تسلسل کے ساتھ اعتماد کا اظہا ر کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ سردار میراکبر خان نا صرف حلقہ شرقی باغ کے لیڈر ہیںبلکہ وہ پورے آّزادکشمیرمیں سیاست میں اپناایک منفرد مقام رکھتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :