رحمت صالح بلوچ کے قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، ایسے ہتھکنڈوں سے نیشنل پارٹی کو بلوچستان کے عوام کے حقوق کی جدوجہد سے دستبردار نہیں کیا جاسکتا ،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 6 جولائی 2017 16:41

رحمت صالح بلوچ کے قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، ایسے ہتھکنڈوں سے نیشنل ..
کوئٹہ۔06جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2017ء) بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ پنجگور میں صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ ،حاجی اسلام ودیگر رہنمائوں پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، ایسے ہتھکنڈوں سے نیشنل پارٹی کو بلوچستان کے عوام کے حقوق کی جدوجہد سے دستبردا نہیں کیا جاسکتا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو ہنگامی پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل طاہر بزنجو ،شفقت لانگو سمیت دیگر رہنما بھی موجو تھے ،ڈاکٹر عبدالماک بلوچ کا کہنا تھا کہ نیشنل پارٹی ایک پرامن سیاسی جماعت ہے اب تک صوبے بھر میں ہمارے 45کارکن شہید کئے جاچکے ہیں تاہم ایسے ہتھکنڈوں سے نیشنل پارٹی کو ختم نہیں کیاجاسکتا، انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ پنجگور کے علاقے میں جلسے کے لیے جارہے تھے کہ قریبی پہاڑوں سے پہلے راکٹ اور پھر فائرنگ کی گئی تاہم ہمارے تمام دوست اس حملے میں محفوظ رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ہر پرتشدد واقعات سے صوبے کے پرامن حالات کو خراب کیا جارہا ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔