ملکی تقدیر کے فیصلے عدالتوں میں نہیں ہوتے‘جے آئی ٹی میں ایک پائی کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہوسکتی،حکومت 4 سال سے پوری لگن سے محنت کررہی ہے،ملک کو اندھیرے میں دیکھنے والے ہی ہم پر تنقید کررہے ہیں،مسلم لیگ (ن) کے شروع منصوبوں سے ملک میں صنعتی انقلاب آئے گا،ملکی ترقی سے ملک میں روز گار کے موقع بڑھیں گے،رواں سال سردیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہوگی ،ملکی تقدیر کے فیصلے عدالتوں میں نہیں ہوتے

وفاقی وزیرپٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کا تقریب سے خطاب

جمعرات 6 جولائی 2017 18:50

ملکی تقدیر کے فیصلے عدالتوں میں نہیں ہوتے‘جے آئی ٹی میں ایک پائی  ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جولائی2017ء) وفاقی وزیرپٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملکی تقدیر کے فیصلے عدالتوں میں نہیں ہوتے‘جے آئی ٹی میں کرپشن کی ایک پائی بھی ثابت نہیں ہوسکتی،حکومت چار سال سے پوری لگن سے محنت کررہی ہے،ملک کو اندھیرے میں دیکھنے والے ہی ہم پر تنقید کررہے ہیں،مسلم لیگ (ن) کے شروع کیے گئے منصوبوں سے ملک میں صنعتی انقلاب آئے گا،ملکی ترقی سے ملک میں روز گار کے موقع بڑھیں گے،رواں سال سردیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہوگی ،ملکی تقدیر کے فیصلے عدالتوں میں نہیں ہوتے ۔

وہ جمعرات کو یہاں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر پٹرولیم نے کہا کہ معاشی ترقی سے ہی ملک میں روزگار کے مواقع بڑھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت چار سال سے پوری لگن سے محنت کررہی ہے۔عالمی ادارے پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کررہے ہیں۔ راولپنڈی میں میٹرو بس کا منصوبہ 20ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کی حکومت آج تک میٹروبس منصوبہ شروع بھی نہیں کرسکی ۔

ملک سے جلد لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہونے والاہے۔ ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والے ہی ہم پر تنقید کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اورانہیں مکمل کرکے دکھایا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملکی ترقی سے ہی ملک میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔رواں سال کے آخر تک 11ہزار میگاواٹ بجلی نظام میں شامل ہوگی۔2013کے مقابلے میںآج کے معاشی حالات بہترہیں۔

2006میں شروع ہونے والانندی پور منصوبہ ہماری حکومت نے مکمل کیا۔ پاکستان اس سال 7لاکھ ٹن یوریا برآمد کے قابل ہوجائے گا۔ رواں سال سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال کے اخر تک گیس کے 20لاکھ کنکشن فراہم کیے جائیں گے۔ مسلم لیگ(ن) کے شروع کیے گئے منصوبوں سے ملک میں صنعتی انقلاب آئے گا۔سازشی عناصر نہیں چاہتے کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔جے آئی ٹی میں کرپشن کی ایک پائی ثابت نہیں ہوسکی۔ملکی تقدیر کے فیصلے عدالتوں میں نہیں ہوتے۔2018 میں عوام فیصلہ دے گی۔ …