ریمنڈ ڈیوس کی کتاب ‘‘را ‘‘کی پاکستان کے خلاف کیچڑ اچھالنے کی بہت بڑی سازش ہے،رحمن ملک

بھارت اس کتاب کو کلبھوشن یادیو کیس میں عالمی عدالت میں لیکر جائے گا جنرل شجاع پاشا پر لگنے والے الزامات کو مسترد کرتا ہوں ہر ڈی جی آئی ایس آئی حکومت کو جواب دہ ہوتا ہے شہباز شریف اس معاملے پر پیچھے نہ ہٹیں بصورت دیگر میں اسکو پبلک کر سکتا ہوں،جے آئی ٹی کو اتنا ڈراؤنا نہ بنائیں کہیں کل مائیں اس عنوان سے بچوں کو نہ ڈرائیں، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 6 جولائی 2017 22:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کی کتاب بھارت کی سکیورٹی ایجنسی را کی پاکستان کے خلاف کیچڑ اچھالنے کی بہت بڑی سازش ہے اور بھارت اس کتاب کو کلبھوشن یادیو کیس میں عالمی عدالت میں لیکر جائے گا۔ جنرل شجاع پاشا پر لگنے والے الزامات کو مسترد کرتا ہوں ہر ڈی جی آئی ایس آئی حکومت کو جواب دہ ہوتا ہے۔

شہباز شریف اس معاملے پر پیچھے نہ ہٹیں بصورت دیگر میں اس کو پبلک کر سکتا ہوں۔ جے آئی ٹی کو اتنا ڈراؤنا نہ بنائیں کہیں کل مائیں اس عنوان سے بچوں کو نہ ڈرائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرا فرض ہے کہ پاکستان کے خلاف کہ پاکستان کے خلاف کہیں بھی سازش ہو تو اس کا علم قوم کو ہونا چاہیئے۔

(جاری ہے)

ریمنڈ ڈیوس کی کتاب کے حوالے سے اتنا کہوں گا کہ ’’را‘‘ کے ایجنڈ جانتھن کمار نے 2016ء میں ملاقات کی تھی۔

’’را‘‘ نے اس کتاب کے لئے ایک جعلی رائٹر دیا تاکہ پاکستان کے خلاف کیچڑ اچھالا جائے جیسے ہی مجھے پتہ چلا کہ ریمنڈ ڈیوس کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا ہے تو میں نے اس کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا تھا مجھے اس حوالے سے جان کیری کا فون آیا لیکن میں نے اسے مسترد کر دیا کیونکہ وہ استثنیٰ کا حقدار نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ یاوان صدر میں حکومت اور عسکری قیادت نے یہ متفقہ فیصلہ کیا تھا کہ کسی بھی صورت میں ریمنڈ ڈیوس کو استثنیٰ ملے گا نہ ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

اس کے بعد دوسری ملاقات جان کیری نے ایوان صدر میں کی جس میں انہوں نے کہا کہ عدالت سے رجوع کریں گے اس پر ہم نے بھی کہا کہ جو عدالت فیصلہ کرے گی ہم بھی آئین و قانون کے مطابق چلیں گے۔ ریمنڈ ڈیوس نے جن افراد کو کیا ان کے لواحقین نے دستاویزی طور پر کہا کہ ہم ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے اس معاملے کو منسلک کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ آج حکومت تنہائی کا شکار ہو گئی ہے۔

بھارت اسرئایل ہوں یا کلبھوشن یادیو کا معاملہ ہو۔ ہمیں ریمنڈ ڈیوس کی کتاب جھوٹ کے پلندے کو زیادہ اہمیت نہیں دینی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوتیں مودی کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہی ہیں۔ امریکہ کی طرف سے بھارت کو دیئے جانیو الے ڈرون پاکستان کے خلاف استعمال ہوں گے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شاہ محمود قریشی نے ریمنڈ ڈیوس کے جانے کے بعد8ماہ بعد پیپلز پارٹی چھوڑ دی تھی وہ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر نہیں بلکہ خارجہ امور کی بجائے پانی و بجلی کی وزارت ملنے پر کابینہ سے علیحدہ ہوئے تھے۔