دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے زمین کے حصول کی خاطر 14 ارب روپے جاری

جمعہ 7 جولائی 2017 12:18

دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے زمین کے حصول کی خاطر 14 ارب روپے جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2017ء) وفاقی حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں گزشتہ مالی سال کے تحت دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے زمین کے حصول کی خاطر 14 ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

منصوبہ بندی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق منصوبہ کیلئے مالی سال کیلئے پی ایس ڈی پی کے تحت 14ارب روپے کا بجٹ مختص کئے تھے ‘ منصوبہ کی تکمیل سے 4500میگاواٹ بجلی آبی ذرائع سے پیدا کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :